ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / سدھارتھ نگر میں سیلاب ریلیف کاموں کے لئے پی اے سی تعینات

سدھارتھ نگر میں سیلاب ریلیف کاموں کے لئے پی اے سی تعینات

Thu, 05 Jul 2018 00:27:07    S.O. News Service

سدھارتھ،04؍جولائی (ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا)یوپی کے سدھارتھ نگر ضلع میں بانگنگا ندی کی آبی سطح میں کمی کے باوجود شہرت گڑھ تحصیل میں ریلیف کاموں کے لئے سیلاب کنٹرول روم کھول دیا ہے اور ایک پلاٹون پی اے سی بھی لگائی گئی ہے۔سرکاری ذرائع نے بدھ کو یہاں بتایا کہ پڑوسی ملک نیپال کی پہاڑی دریاؤں سے پانی آنے سے گھوگھی ندی کا پانی کی سطح خطرے کے نشان سے 10 سینٹی میٹر اوپر پہنچ گیا ہے جبکہ راپتی، بوڑھی راپتی اور کوڑا ندیوں اور تیلار اور جمووار ندیوں کی پانی کی سطح میں تیزی سے اضافہ ہو رہاہے۔

ذرائع نے بتایا کہ بوڑھی راپتی ندی کی پانی کی سطح میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 2 میٹر سے زیادہ اضافہ سے اس دریا کی آبی سطح بھی خطرے کے نشان کے قریب پہنچ گیا ہے۔

ذرائع نے بتایا کہ بانگنگا دریا کی آبی سطح میں کمی کے باوجود شہرت گڑھ تحصیل میں امدادی کا موں کے لئے سیلاب کنٹرول روم کھول دیا ہے اور ایک پلاٹون پی اے سی بھی لگائی گئی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ بانگنگا دریا کی آبی سطح گھٹنے سے مہتھا ریلوے اسٹیشن سے سو میٹر فاصلے پر رنگ ڈیم میں مٹی کے بہنے کا سلسلہ جاری ہے۔


Share: